سانگلہ ہل(آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی20 نومبر کو سانگلہ ہل متوقع آمدکے موقع پر حلقہ این اے 117عوامی توجہ کا مرکز بن گیاہے۔انتخابات کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر الیکشن لڑنے والے شخص کو سرکاری عہدہ رکھنے پر دوسال قبل استعفی دینا ہوتا ہے ، چوہدری محمد سرورنے حلقہ این اے 117سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دیں مگرابھی تک استعفی نہیں دیاہے
جبکہ اس حلقہ سے چھ بار منتخب ہونے والے ایم این اے برجیس طاہر نے چوہدری سرور کو اپنا ٹکٹ دینے کا بھی وعدہ کر رکھا ہے ،حلقہ117 این اے سے گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کامیابی حاصل کی جب ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار بلال ورک اور طارق باجوہ تھے اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ گیارہ ہزار ہے گزشتہ انتخابات میں برجیس طاہر نے 71990ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی آزاد امیدوار طارق باجوہ نے 69106ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 67136ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے آئندہ الیکشن میں چوہدری محمد سرور کے آنے سے صورت حال کیا ہو گی اس کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران نے اپنی انتخابی مہم کا ابھی سے آغاز کر دیا ہے گورنر پنجاب آرائیں برادری کی اکثریت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جو سابقہ روایات اور موجودہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے نا ممکن ہے مہنگائی میں مسلسل اضافے سے عوام تحریک انصاف سے بدزن نظر آرہے ہیں یہ کہنا بجا نہ ہو گا کہ تحریک انصاف عوام میں اپنی مقبولیت کھوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے