بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی تجارتی مال برداری کیلئے ڈرونز استعمال کرنے کی تیاریاں

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرینکفرٹ(نیوزڈیسک )جرمنی کی قومی اور دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی لفتھانزا نے تجارتی مال برداری کے لیے ہوائی جہازوں کے بجائے ڈرونز استعمال کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔جرمن ویب سائیٹ کے مطابق فضائی کمپنی لفتھانزا نے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مال برداری کرنے والے نجی ڈرونز استعمال کرنے کے لئے اپنے ملازمین کی تربیت شروع کردی ہے، اس کے علاوہ ان ڈرونز کی تکنیکی دیکھ بھال کی مشقیں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔جرمنی سمیت کئی یورپی ملکوں میں ہوائی اڈوں کی فضاں میں ڈرون طیارے اڑانے کی ممانعت ہے۔ اس کے علاوہ ایک قانون یہ بھی ہے کہ کوئی بھی ڈرون طیارہ ہر وقت اسے اڑانے والے پائلٹ کی نظروں میں رہنا چاہیے۔ ان قوانین کی وجہ سے کارگو کمپنیوں کے لئے سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون طیاروں کا استعمال ناممکن ہے، اس کے باوجود لفتھانزا کے چیف ایگزیکٹو کارسٹن شپوہر کو توقع ہے کہ مستقبل قریب میں تجارتی مال برداری کے لیے نجی ڈرونز کا استعمال بہت ترویج پائے گا اور فضائی کمپنیوں کے وہ مسائل بھی کسی حد تک کم ہو جائیں گے جو مال بردار پروازوں کے پائلٹوں کی ہڑتالوں کے باعث پیدا ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ لفتھانزا کی کمرشل پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی سالانہ تعداد لاکھوں میں ہے اور اس ادارے کی سالانہ آمدنی 30 ارب یورو سے بھی زیادہ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…