اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک گروپ کو دھچکا ،اہم خاتون رہنما پیپلز پارٹی احدخٹک گروپ میں شامل

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (این این آئی)پرویز خٹک گروپ کو دھچکا ،سابق خاتون نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز پاکستان پیپلز پارٹی احدخٹک گروپ میں شامل۔ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک نے سابق نائب ناظمہ یونین کونسل بدرشی نائلہ ناز کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے جو کہ نائلہ ناز نے قبول کر دی

اور پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی احد خٹک گروپ میں شمولیت کر دی واضح رہے کہ نائلہ نازسال2005کے بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل بدرشی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی اور نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخواہ بھر سے کامیاب ہونے والی پہلی نائب ناظمہ تھی ۔دوسری جانببلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے ناراض ساتیوں کو منانے میں کامیاب ،سابق ناظم یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل حاجی بشیر خان نے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ سیاسی معاذ سنبھالنے کا عہد کر دیا ۔اس سلسلے میں حاجی بشیر خان کی رہائشگاہ پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور ایم این اے ڈاکٹرعمران خٹک کی اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین علاقہ اور یونین کونسل ڈھیری کٹی خیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم بشیر خان نے اپنی تمام تر ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر پرویز خان خٹک کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے احد خٹک گروپ سے پرویز خٹک گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…