اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کی لگا تار پانچویں فتح اپنے نام کرلی ،پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی،شعیب ملک کو جارحانہ بیٹنگ پر

میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35تک پہنچایا تاہم اسی مرحلے پر رضوان 15رنز پروکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے لیکن اس دوران انہوں نے کلینڈر ایئر میں 1666 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بناکر کرس گیل کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے بابراعظم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔بابر اعظم 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ بنالیا اور اس طرح پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گریوز نے 2، صفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں اسکاٹش اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا اور پانچ اوورز تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔23 کے مجموعی اسکور پر حسن علی نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے کائل کوئٹزر کو چلتا کردیا، انہوں نے 9رنز بنائے۔پاکستان کو دوسری کامیابی کیلئے بھی زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور میتھیو کراس رن آؤٹ ہوئے تو اسکٹ لینڈ کی ٹیم 36رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شاداب خان نے جیارج مْنسے اور ڈائلن بج کو چلتا کر کے پاکستان کو یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلائیں۔41 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد مائیکل لیسک اور رچی بیرنگٹن وکٹ پر یکجا ہوئے اور 46 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شاہین آفریدی نے 14 رنز بنانے والے لیسک کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کا پانچویں کامیابی دلائی۔رچی بیرنگٹن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کرس گریوز کے ساتھ مل کر 27رنز کی شراکت قائم کی لیکن حارث رؤف نے گریوز کی وکٹیں بکھیر دیں۔اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی، بیرنگٹن نے 37 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان نے میچ میں 72 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کر کے لگاتار پانچویں فتح حاصل کر لی اور گروپ مرحلے کا اختتام سرفہرست ٹیم کی حیثیت سے کیا۔شعیب ملک کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…