ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن کا آج سے آغاز ٗ طریقہ کار بھی سامنے آگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن آج سے شروع ہو جائے گی اور رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ احساس راشن پروگرام کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غریب خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 31 ہزار روپے سے کم ہے

ان کی رجسٹریشن پیر سے شروع کردی جائے گی۔ثانیہ نشتر کے مطابق اس مقصد کیلئے ایک ویب پورٹل بنایا جائے گا اور مستحق خاندان روز مرہ استعمال کی اشیا مثلاً آٹا، دالیں، تیل، چینی وغیرہ یوٹیلیٹی اسٹور اور پرچون کی دکانوں سے سستے داموں خرید سکیں گے۔گلی محلوں میں کھلی چھوٹی پرچون کی دکانیں بھی اگر رجسٹرڈ اور اس نظام میں مجاز ہوئیں تو وہ بھی یہ سہولت فراہم کر سکیں گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس سماجی اقتصادی رجسٹری سروے مکمل ہوچکا جسے اس غریب نواز پروگرام کے سلسلے میں مستحق خاندانوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل 3 سے 4 ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا، اس سے مستفید ہونے کے لیے قومی شناخت کارڈ پر رجسٹرڈ فون نمبر درکار ہوگا جو اشیا کی خریداری سے قبل خاص اسٹورز پر دیا جائے جس کے بعد شہری سستے داموں اشیا حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2کروڑ رجسٹرڈ خاندانوں میں ہر ماہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ رقم ایک ماہ استعمال نہ ہونے پر آئندہ ماہ بھی استعمال کی جاسکے گی۔انہوںنے کہاکہ وہ ریٹیل اسٹورز جو اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا چاہتے ہیں ان کی تصدیق کی جائے گی جس کے لیے ان کا بینک اکاؤنٹ درکار ہوگا تاکہ سبسڈی کی رقم وصول کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…