ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان کے سامنے پرپوز کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنتے ہی دونوں اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی
۔وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکار وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو 2019 میں منعقد ہونے والے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کی ۔دونوں اداکاروں کے ایک قریبی دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کترینہ اپنی وکی کوشل سے شادی کی خبر لیک ہونے پر ناراض ہیں اور اس کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجستھان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔دوسری جانب اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم بھارتی میڈیا پر یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔