اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بلیو ٹک ملتے ہی امریکی ارب پتی نے انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا کے پہلے ارب پتی ریپر، گلوکار و موسیقار کا اعزاز حاصل کرنے والے امریکی آرٹسٹ شان کورے کارٹر المعروف جے زی نے تصدیق ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی انسٹاگرام اکاونٹ ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جے زی نے دو دن قبل 4 نومبر کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنایا اور اپنی پروڈیوس کردہ فلم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی

مگر جلد ہی انہوں نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی نے مختصر پوسٹ کی تھی، تاہم اس کے باوجود چند ہی گھنٹوں میں ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اس دوران انہیں انسٹاگرام اور فیس بک کے آفیشل اکاونٹ نے بھی ایپلی کیشن پر خوش آمدید کہا تھا۔جے زی کو انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے پر مارک زکربرگ نے بھی خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی پوسٹ پر مختصر کمنٹ کیا تھا جب کہ فیس بک ایپ اور انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ سے بھی ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا گیا۔جے زی کی جانب سے انسٹاگرام پر اکاونٹ بنانے کے چند گھنٹے کے اندر ہی ان کے اکاونٹ کو بلیو ٹک فراہم کرکے اس کی تصدیق کردی گئی تھی مگر جلد ہی گلوکار نے اکاونٹ ڈیلیٹ کردیا۔جے زی نے اپنے اکاونٹ پر صرف ایک شخص اپنی اہلیہ گلوکارہ بیونسے کو فالو کیا تھا اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔جے زی کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے، تاہم ان کی اہلیہ بیونسے انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جے زی نے اکاونٹ بنائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی کیوں اپنا اکاونٹ ڈیلیٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…