ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی تبلیغی اجتماع کی ایمان افروز جھلکیاں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

رائے ونڈ (این این آئی )عالمی تبلیغی اجتماع آہوں، سسکیوںاوررقت آمیز دعائوںکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی ۔دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے ،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما ،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما ،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما ۔یاللہ ہمارے

گناہوں کو معاف فرما ،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما ،یااللہ ہمارے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما ،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے ،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما ،یااللہ دین کی ہوائیں چلا دے ،دین کی فضا ئیں بنا دے ،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے ،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما ،اجتماع کو قبول فرما ۔اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا محمد سعدنے ہدایات دیں۔اختتامی دعا مولان محمد ابراہیم نے کروائی ،دعا کا دورانیہ تقریباً 15منٹ رہا ،دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے ،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی ،ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا ،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا ،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ،جگہ جگہ پر پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کردئیے گئے ،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا ،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سیکورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی ،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں ،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا ،ریلوے حکام کی جانب سے شٹل ٹرین نہیں چلائی گئی جس کی وجہ سے لاہور جانے والی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے ۔پارکنگ میں ہزاروں گاڑیاں اپنے مسافروںکو لے کر واپس روانہ ہو گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…