اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنزز کی
۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ نہ کوئی لیڈرنہ کوئی پروگرام ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحدوفاقی جماعت کے کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ واحد قومی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔