اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پٹرول ڈیز ل کی قیمتوں میں اضافے کے تباہ کن اثرا ت سامنے آنے لگے‘من مانے کرائے وصول کئے جانے لگے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی) سرگودھا میں پرائیویٹ ایمبولینسز کی لوٹ مار اور من مانے کرائے وصول کرنے کی عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کرایہ جات مقرر کر دیئے گے۔زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے عوامی شکایات پر پرائیویٹ ایمبولینسز مالکان سے ملاقات کی اور اتفاق رائے سے کرائے مقرر کر دیئے۔جن میں ایمبولینس ٹیوٹا ہائی ایس کا

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا سے لاہور کا کرایہ 10ہزار روپے اور فیصل آباد کا کرایہ 6ہزار 5 سو روپے مقرر کر دیا گیا جبکہ ایمبولینس سوزوکی کیری کالاہور کاکرایہ 6ہزار 5سو روپے ‘ فیصل آباد کاکرایہ 4ہزار 5سو روپے ہو گا اور ایمبولینس ٹیوٹا ہائی ایس سوزوکی کیری ڈبہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے شہر کے اندر کسی بھی جگہ مریض کو منتقل کرنے کاکرایہ 5سو روپے وصول کرے گی جبکہ ضلع کی دوسری تحصیل میں مریض منتقل کرنے کاکرایہ 30 روپے فی کلو میٹر دو سائیڈ وصول کیا جائیگا۔ اس ملاقات میں اتفاق رائے سے کرائے مقرر ہونے پر ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ نے پرائیویٹ ایمبولینس مالکان پر واضح کیا ہے کہ وہ مقرر کردہ کرایہ کی وصولی کو یقینی بنائیں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاف رہے کہ شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کو متعدد شکایات وصول ہوئیں کہ پرائیویٹ ایمبولینسز من مانے کرائے مانگ کر مریضوں کے لواحقین سے وصول کر کے لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر نے پرائیویٹ ایمبولینسز مالکان او رڈرائیورزسے ہنگامی اجلاس کر کے اتفاق رائے سے ریٹ مقرر کر کے ان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…