اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، مشیرخزانہ کا دعویٰ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پاکستان ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، مشیرخزانہ کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پاکستان کے تمام اقتصادی اشاریے ترقی کی طرف گامزن ہیں ، زراعت ، برآمدات ، مینوفیکچر اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رحجان جاری ہے ۔

مشیر خزانہ کاکہنا تھا کہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن گیا ہے اور چاول ، کاٹن اور مکئی میں بھی سرپلس پیدا کر رہاہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی، آئی ایم ایف سے ایک دو روز میں حتمی گفتگو ہوگی اور معاملہ بھی حل ہو جائیگا ،قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی ۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک 2 روز میں حتمی گفتگو ہو گی اور معاملہ حل ہو جائے گا جبکہ اعلامیہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔چینی سے متعلق بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملز اور ڈیلرز کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی ہے اور عوام بتائے کہ باریک چینی کیوں نہیں کھا رہے ؟ جتنا میٹھا موٹی چینی کرتی ہے اتنا ہی پتلی بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں موٹی چینی آج 140 روپے سے 117 روپے ہو گئی ہے لیکن باہر سے منگوائی گئی باریک چینی 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ قیمتوں کا تعین صوبائی معاملہ ہے ہم تو صرف ہدایات دے رہے ہوتے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ کرنے کے لیے درآمدات کم کرنی پڑے گی اور درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…