اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہوں گا‘ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

،کرس گیل ابو ظہبی (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ ایک اور ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اْنہیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق 38 سالہ ڈیون براوو نے تصدیق کی کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے

ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن کرس گیل اب بھی اپنے ساتھی سابق کپتان کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھے اس حوالے سے کرس گیل نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی کیریئر رہا ہے، میں نے کسی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم مجھے جمیکا میں ایک میچ دیا جائے تاکہ میں اپنے ہوم کرائوڈ کے سامنے جا سکوں پھر میں ان کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں۔کرس گیل نے کہا کہ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے کیرئیر کا ایک اور ورلڈ کپ کھیلوں لیکن مجھے اس کی اجازت نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی اننگز کے اختتام پر کرسٹوفر ہینری گیل المعروف کرس گیل کو ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر ڈگ آؤٹ میں خوش آمدید کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…