اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچرے سے کپڑے چنتی بچیوں کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین آبدیدہ ہو گئے ۔ اس ویڈیو میں دو بچیوںکو کچرا کنڈی میں پھینکے گئے کچھ کپڑے اٹھاتے
دیکھا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین جذباتی اور آبدیدہ ہو گئے ۔ تاہم اس ویڈیو سے متعلق یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کہاں کی ہے ، اس ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں صارفین دیکھ چکے اور اپنے رائے کا اظہار کر چکے ہیں ۔