ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا، مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کوٹ مومن (این این آئی)کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سرگودہا اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سگھرانہ نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا اس فیصلے کا اعلان انہوں نے کوٹ مومن میں اپنے ڈیرہ پر منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب میں کیا

جبکہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، ممبر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری خداداد سنگھرانہ چوہدری رانا مختار احمد سنگھرانہ چویدری خالق یار سنگھرانہ چوہدری علی عباس سنگھرانہ چوہدری حسن نثار سنگھرانہ چویدری شہریار سنگھرانہ ایڈووکیٹ، چویدری احمد مراد گوندل سنگھرانہ، چوہدری آصف یار گوندل سنگھرانہ مسلم لیگ ن کوٹ مومن سٹی کے صدر ملک محمد، سلیم جنرل سیکرٹری کوٹ مومن سٹی چوہدری غلام عباس شیرانہ گوندل ڈویڑنل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ذوالفقار احمد مارتھ، ڈویڑنل سیکرٹری اطلاعات طارق محمود قاسمی، ملک عبدالرحمن، ملک امیر، سیکرٹری اطلاعات پی پی 74 احسان اللہ تھہیم چوہدری طلحہ گوندل مخدوم محمد عثمان سوشل میڈیا ٹیم کے محسن رانجھا سمیت دیگر راہنما بھی تقریب میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری انصر عباس سنگھرانہ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں سے بیزار ہوکر مسلم لیگ ن، میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور آج کے بعد مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گے کیونکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن جماعت ہے

اور پاکستانی عوام نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں تقریب سے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور میاں مناظر علی رانجھا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وہ چوہدری انصر اقبال سنگھرانہ اور ان کے ہزاروں ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ان کی شمولیت سے کوٹ مومن میں پارٹی کا گراف مزید بلند ہو گا

اور وہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے انشاللہ پارٹی ان کی توقعات پر پورا اترے گی دریں اثناء چوہدری انصر عباس سنگھرانہ کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت سے این اے 89 اور پی پی 74 میں تحریک انصاف کی باقی ماندہ سیاست کو شدید دھچکا لگا ہے اور پارٹی کا گراف مزید گر گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو پہلے سے زیادہ تقویت ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…