اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مضرصحت گیسز کی روک تھام ،پاکستان نے اہداف و حکمت عملی سے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان نے گلوبل وارمنگ کا سبب بننے والے مضر صحت گیسز کے اخراج کی روک تھام کیلئے اپنی اہداف و حکمت عملی سے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو آگاہ کردیا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سیکرٹریٹ کو اپنی این ڈی سی(نیشنلی ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشن رپورٹ)2021 جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آگاہ کیا ہے

کہ پاکستان 2030 تک مضر صحت گیسز کی اخراج میں 50 فیصد تک کمی لائے گا، گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 15 فیصد کمی لانے کے لئے پاکستان اپنے وسائل سے فنڈز جاری کریں گے جب کہ 35 فیصد کمی لانے کے لئے عالمی امداد سے مشروط ہوں گے۔ پاکستان کو مضر صحت گیسز کے اخراج میں کمی لانے کیلئے محض انرجی ٹرانزیشن کے لئے 101 بلین ڈالردر کار ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق مضر صحت گیسز کے اخراج میں 50 فیصد کمی لانے کے لئے پاکستان 2030 تک 30 فیصد نئے گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرے گا، 60 فیصد توانائی کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ درآمدی کوئلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔نیشنلی ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو روکنے کے لئے فطری طرز حل اپنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں جس میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام، ریچارج پاکستان پروگرام و پروٹیکٹڈ ایریاز اینیشی ایٹیوز شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی ماحول دوست اقدامات کے ذریعے 2016 سے 2018 تک گرین ہاس گیسز کے اخراج میں 8.7 فیصد کمی آئی ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے ذریعے آئندہ 10 برسوں کے دوران کاربن ڈائی آگسائیڈ گیس کے اخراج میں 148.76 میٹرک ٹن کمی لائی جا سکے گی۔ اس منصوبے پر 800 ملین امریکی ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو

پاکستان خالصتا اپنے زارئع سے خرچ کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے2020 میں اقوام متحدہ کی سمٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرانے سے قبل مذکورہ ترجیحی اقدامات کے تحت 2 کول پاور پلانٹس کو بند کرکے1.7میٹرک ٹن کاربن ڈائی آگسائیڈ ،الیکٹرک وہیکل متعارف کراتے ہوئے 24 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آگسائیڈ جبکہ

قابل تجدید توانائی کو اپنا کر22 میٹرک ٹن کاربن ڈائی آگسائیڈ گیس کے اخراج کو کم کیا۔این ڈی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ملک کے اندر پروٹیکٹڈ ایریاز کا رقبہ کل12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد بڑھایا جائے گا جس کے ذریعے نہ صرف جنگلی حیات و نباتات کو محفوظ بنایا جاسکے گا بلکہ 5 ہزار 500 افراد کو گرین روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے۔ اگرچہ عالمی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ محض 0.9 فیصد ہے لیکن اس کے برعکس پاکستان گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کے منفی اثرات سے بری طرح متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…