دبئی،نئی دہلی(یواین پی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی جس میں کہا جارہا ہے کہ ٹاس کے موقع پر ویرات نے نبی کو پہلے بولنگ کے فیصلے کی ہدایت کی،
تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، اس میچ میں افغانستان کی کارکردگی پر پاکستانی فینز سوال تو اٹھا ہی رہے ہیں لیکن ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی جو اس میچ کے ٹاس کے موقع کی ہے۔ٹاس کے بعد ویرات کوہلی اور محمد نبی کے درمیان ہونیوالے مکالمے پر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کپتان نے افغانستان کے کپتان کو ٹاس کے بعد بولنگ کا فیصلہ کرنے کو کہا۔تاہم روایت کو جانتے ہوئے اور ویڈیو کے بخوبی معائنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا نہیں بلکہ درحقیقت افغانستان کے کپتان نے ہی بھارتی ہم منصب کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور ایسا اس سے پہلے کے میچز میں بھی ہوتا رہا ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کو مینز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔سابق کپتان اپنی ذمہ داریاں 17 نومبر سے نیوزی لینڈ سے شیڈول ہوم سیریز میں سنبھالیں گے، موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری جاری ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔بی سی سی آئی نے جاری بیان میں شاستری کی خدمات کو سراہا،ڈریوڈ نے ملکی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔