کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن سمیت اہم اداروں میں تعیناتیوں کو وزیر اعظم نے مذاق بنا دیا ہے،ملک زائچوں اور جنتریوں سے نہیں چلتے،پتہ نہیں وزیراعظم کہاں سے مشورے لیتے ہیں جن کے ذریعہ ملک تباہ کیا جا رہا ہے،کراچی کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ گرین لائن بس سروس جسے 30 سال پہلے
بن جانا چاہیے تھا وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کراچی والوں کو تحفہ ہوگا۔خورشید شاہ سمیت اپوزیشن کے تمام ارکان نیب مقدمات میں سرخروہوکرنکلے ہیں،اب احتساب کی باری اپوزیشن نہیں حکومت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نارووال شکر گڑھ کی رانا برادری کی دعوت پر ماڑی پور میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں احسن اقبال نے کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائشگاہ پرجاکرانہیں رہائی پرمبارکباد پیش کی۔ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سید شاہ محمد شاہ ،ایم این اے کھیل داس کوہستانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے دونوں رہنماں نے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے جھوٹے احتساب کے دعووں کی حقیقت بچہ بچہ جان چکا ہے،اب حکومت کے یوم احتساب کا وقت ہے،حکومت نے ملک میں مہنگائی دی ہے،ملکی اداروں کو بے توقیر کیا ہے،موجودہ حکومت نے ملک میں ہر سطح پر معاشی پالیسی,سیاست اور خارجہ پالیسی میں انتشار پیدا کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ سید خورشید شاہ نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے بہت سارے دوست بنائے ہیں ،خورشید شاہ کو نیب سے مقابلہ کرنے پرمبارکباد دیتا ہوں،تمام مقدمات میں اپوزیشن کے لوگ سرخرو ہوکر باہر نکلے ہیں ،وزیر اعظم نے مدر آف این آر او خود سمیت سب کو دیا ہے،خود کو عام معافی یا این آر او دے دیا ہے،چیئرمین نیب وزیر اعظم منشا اور مرضی کے مطابق کام نہیں کرے گا تو باہر نکال دیا ہے،ابھی ایسی باقاعدہ اطلاعات نہیں ہیں کہ کسی جنرل کو چیئرمین بنایا جا رہا ہے،اب اپوزیشن کا مجموعی اتفاق ہے ۔کہ وفاق کو مضبوط کرنے کے لئے ایک ہی راستہ ہے اس ملک کو آئین پر چلایا جائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ احسن اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایک وقت تھا جو گزر گیا جیل جانا کوئی نئی بات نہیں ہے۔میرے پورے خاندان کو پریشان کیا گیا ،ایوب خان کے دور سے سیاستدانوں پرایسا وقت آتا رہا ہے،مخالف ہمارا ہی نہیں غریب عوام کا بھی دشمن ہے ،وزیراعظم عمران خان نے کھل کر عوام کو دھوکہ دیا ،عمران خان نے کہا میں مہنگائی کو
روکوں گا مگرمہنگائی پھیلانے میں ماضی کی حکومتوں کے ریکارڈ توڑدیے ہیں،سپریم کورٹ سارے سوموٹو لئیے ہیں،مہنگائی پرسوموٹولینا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ نیب چیئرمین کی تعیناتی پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،لیڈر آف اپوزیشن اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نیب چیئرمین لگنا چاہیے جو کہ قانون ہے،حکومت کو نیب چیئرمین تعیناتی کے لیے قانون کی طرف آنا چاہیے
تاکہ جانبداری کا الزام نہ لگے اور مزید احتساب کی بدنامی نہ ہو۔ قبل ازیں کراچی کے علاقے ماڑی پورمیں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پاس کراچی میں اوراندرون سندھ قابل ذکر سیٹیں نہیں تھیں مگر نواز شریف نے بلا تفریق عوام کے لئے کام کیا ،نوازشریف نے عوامی پروجیکٹ کے لئے 25 ارب روپے دیئے ،نالائق حکومت نے دس فیصد کام نہیں کیا
،کراچی سے حیدر آباد موٹر ویز کو بنانے کا مقصد کراچی اور حیدر آباد کے شہروں کو جڑواں شہر بنانا تھا،اگر مسلم لیگ کی حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو حیدر آباد سیسکھر موٹر ویز بھی مکمل ہو جاتا ،بڑے بڑے جکمران اور ڈکٹیٹر آئیمگر پاکستان کا انفرا اسٹرکچر نہیں بنایا،پاکستان میں کہیں بھی نیا منصوبہ نظر آئے گا اس پر مسلم لیگ لی مہر لگی ہو گی ،سلیکٹیڈ حکومت نے نئے پاکستان کا نعرہ لگایا مگر
اس حکومت میں نیا پاکستان نہیں ہمیں ڈرائونا پاکستن نظر آتاہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ جو ہم کو چور اور ڈاکو بولتے ہیں وہ اپنا محاسبہ کریں ہمارے دور حکومت میں چینی 53 روپے کلو تھی، جب عوام نے اس ملک کی باگ دوڑ نواز شریف کے سپرد کی کراچی قتل و غارت میں ڈوبا ہوا تھا،حالات کیسے بھی ہوں اس ملک کو ترقی کی جانب لے جایا جا سکتا ہے ،ہم نے 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو نئے
پاور پرجیکٹ لگا کر ختم کیا ،ایک وقت تھا کے کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا ،ماضی میں کراچی کی شہرت بوری بند لاشیں تھیں نواز شریف نے کراچی کی عوام کو آپریشن کر کے سکون دیا ،نواز شریف نے کراچی کی روشنیوں اور کاروبار کو بحال کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ نالائق اعظم نے نیا پاکستان بنانے کا نعرہ لگاکر ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے دوسروں کو چور کہنے والے سب سے
بڑے چور بنے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وقت جلد بدلے گا اج کے حکمران جاہل اور اناڑی ہیں انہوں نے عدالتوں کو بیوقعت پارلیمنٹ کو بے توقیر اورآئی ایس آئی جیسے اہم ادارے سمیت سیکورٹی اداروں کو ٹرانزٹ میں ڈال دیا ہے، دفاعی اداروں کو بھی داو پر لگا دیا ہے کیا ایٹمی ملک زائچوں اور جنتریوں پر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے نیب ارڈینس کے اجرا کا مقصد اپنے وزرا اور خود کو کرپشن سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا میں آج جس شہر میں کھڑا ہوں اس شہر کو امن اور گرین لائن بس کا تحفہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کا تحفہ ہے۔