پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

معروف کمپنی کے موبائل فون اب پاکستان میں تیار ہوں گے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی شیامی اب ائیر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے پاکستان میں موبائل فون بنائے گی۔مشیر تجارت عبدالرازاق دائودکے مطابق میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیامی ایئر لنک کمیونیکیشن کے اشتراک سے ابتدائی طور پر سالانہ اڑھائی سے تین ملین موبائل فون پاکستان میں تیار ہوں گے۔عبد الرزاق دائودکے مطابق پیداواری سہولت قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی،کمپنی کی جانب سے جنوری 2022 میں پروڈکشن شروع ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سیلکیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ ایئر لنک کا زیلی ادارہ ہے جو پاکستان میں موبائل فون کی ایک بڑی ریٹیل وڈسٹری بیوٹرزکمپنی ہے جس کی حال ہی میں اسٹاک ایکس چینج میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی او ہوئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مینوفیکچرز کو پاکستان میں اپنے یونٹس بنانے کے حوالے سے ایک جامع پالیسی متعارف کی گئی اور اسی پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا جس کے بعد اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ان کمپنیوں میں کچھ مشہور برانڈز جیسے کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔شیاومی کے معروف موبائل فون اور نوٹس برانڈز میں ریڈ می،پوکو،اورایم آئی پاکستان میں مقبول ہیں اس کے علاوہ کمپنی کے اسمارٹ واچ،ٹی وی اور دیگر الیکٹرانک ایسیسریزبھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہیں اور کئی کمپنیاں پاکستان میں اپنی مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن پر توجہ دے رہی ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…