پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شوگر کے مریضوں کے لئے قدرت کا انمول تحفہ ۔۔۔ گوند کے چند ناقابلِ یقین فوائد

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوند کا نام تو ہم سب ہی سُنتے رہتے ہیں مگر یہ وہ گوند نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، دراصل ہم بات کر رہے ہیں براؤن گوند کی جو استعمال کرنا انسانی جسم کے لئے بےحد جادوئی فوائد کی حامل ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق براؤن گوند کے استعمال سے کئی بیماریوں کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے، وہ کیسے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔گوند گوگل نامی درخت کے

اندرسے نکلنے والے عرق سے بنائی جاتی ہےجس کے بے شمار طبی فوائد ہیں، ماہرینِ صحت کا دعویٰ ہے کہ اگر گوند کو دوسری جڑی بوٹیوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ بےحد کارآمد ثابت ہوتی ہے، گوند میں اینٹی آکسائڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں اس کے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ جو لوگ کولیسٹرول کی بیماری کا شکار ہیں وہ گوند کا استعمال کر کے اپنا بڑھا ہوا کولیسٹرول گھٹا سکتے ہیں اور کیونکہ ہائی کولیسٹرول کا تعلق دل کی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرنے کا ہوتا ہے اس لئے آپ دل کی دیگر بیماریوں سے بھی بچ سکیں گے، گوند کا استعمال فالج اور ہارٹ اٹیک جیسی جان لیوا بیماریوں سے بھی بچائے رکھتا ہے۔جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو جلد پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں اس کے لئے گوند ایک جادوئی نسخہ ثابت ہو سکتی ہے، چہرے پر گوند کا استعمال کرنے سے جھریاں اور جھائیاں دور ہوتی ہیں، داغ دھبے دور ہوتے ہیں اور جلد سے مردہ خلیات کا خاتمہ ہوتا ہے۔گوند کا استعمال ان لوگوں کے لیے بے حد ضروری ہے جو طویل بیماری کا شکار رہے ہوں یا وہ لوگ جو کئی عرصے سے اینٹی بائیوٹیکٹس لے رہے ہوں کیونکہ گوند کے استعمال سے کمزوری دور ہوتی ہے گوند کا استعمال کرنے سے انسانی جسم میں بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری دور ہوتی ہے۔شوگر کے مریضوں کو گوند کے استعمال کی خاص تائید کی جاتی ہے کیونکہ یہ ان کے لیے بے حد مفید ہے، گوند کا کام خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکنا اور شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔گوند کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب گوند کا استعمال کیا جائے تو جسم کی اضافی چربی گھٹتی ہے اور یوں وزن میں کمی آتی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…