لاہور(این این آئی) میٹرو اورنج ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاریاں، ایک سال بعد نیا کرایہ نامہ مرتب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سال بعد نیا کرایہ نامہ مرتب کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، علی ٹان سے ڈیرہ گجراں تک کرایہ 60 روپے ہو جائے گا۔ دریں اثنا سٹوڈنٹس اور
سرکاری ملازمین کو 40 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔اس حوالے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے۔ تاہم صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عمل کیلئے مزید وزیراعلی پنجاب کی منظوری درکار ہے۔