جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد ڈیرن سیمی کا طنزیہ ٹوئٹ، شائقین بھی پیچھے نہ رہے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ پیغام جاری کردیا۔ڈیرن سیمی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ

میں نے ابھی ابھی اپنی پلے لِسٹ سے یہ گانا سْنا ہے۔براہِ کرم! کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں، میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں جو گانا لکھا، یہ ہیٹی کے معروف ریپر ’وائکلف جین‘ کا گانا ہے۔دوسری جانب 911 امریکا میں مشکل وقت میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔ڈیرن سیمی کے اس طنزیہ ٹوئٹ پر شائقینِ کرکٹ کی جانب سے میمز کا سمندر اْمنڈ آیا ہے جس میں وہ بھارت کی ٹرولنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔عادل احمد نامی صارف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ایک خاتون صارف نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ اْنہیں بھارت، اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور نیمبیا کے لیے مِنی ورلڈ کپ کروانا چاہیے تاکہ یہ ٹیمیں بھی خوش ہوسکیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…