لاہور( این این آئی)پاکستان میں پلاسٹک روڈ کانسیپٹ کے تحت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پہلا تجربہ شروع کیا گیا ہے۔پاکستان میں پہلی دفعہ پلاسٹک استعمال کرکے سڑک بنائی گئی ہے۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے اور نجی کمپنی کے اشتراک سے ایف 9 پارک میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہ
۔شہر میں روزانہ اٹھایا جانے والا کچرا ری سائیکل کرکے سڑک کی تعمیر میں استعمال کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ایک کلومیٹر سڑک بنانے کا تجربہ کیا گیا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ پلاسٹک روڈز روایتی سڑکوں سے زیادہ پائیدار ہوں گی اور ماحولیاتی آ لودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔