پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر‘ حرا مانی نے آریان خان کی رہائی پر مبارکباد دے دی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت منظور ہونے پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت 28 اکتوبر کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے منظور کی گئی جس کے بعد تقریباً ایک ماہ بعد

آریان کو 30 اکتوبر کے دن جیل سے رہائی ملی۔ایسے میں اداکارہ حرا مانی نے شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔حرا نے پوسٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میرا پیارا سا بچہ باہر آگیا، اللہ آپ کا لاکھ لاکھ شکر۔حرا مانی کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈھیروں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناڈالا جب کہ اداکارہ کے مداحوں نے ان کا ساتھ دیا اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب بھی دیا۔حرا مانی نے بعدازاں ایک اور اسٹوری پوسٹ کی اور آریان کی جیل سے رہائی پر لکھا کہ زور دار تالیاں کیونکہ بادشاہ باہر آگیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم تو مداح ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے۔خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…