پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

قربانی دینے کو تیار ہیں، ضرورت پڑی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، فواد چودھری

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )فواد چودھری نے کہا کہ ہم سڑکوں پر خون بہتا نہیں دیکھنا چاہتے، امن کےساتھ معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن اگر ضرورت پڑی تو ہم کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو مخاطب کر تے ہوئے کہا ہے کہ

آ بزور طاقت ریاست سے باتیں نہیں منوا سکتے جبکہ مذاکرات آئین اور قانون کے تحت ہوں گے،ریاست کو کمزور نہ سمجھیں، ہم نے بڑے بڑے دہشت گرد گروپس کو شکست دی ہے۔جمعہ کو اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریاست یہ برداشت نہیں کرے گی کہآپ ایک حد سے آگے بڑھیں، ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر خون بہے، ہم کیوں چاہیں گے کہ ملک میں امن و امان خراب ہو۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے آ پ لوگ واپس اپنے گھروں کو جائیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ آپ بزور طاقت ریاست سے اپنی باتیں منوا لیں گے۔ ریاست کو کمزور نہ سمجھیں، ہم نے بڑے بڑے دہشت گرد گروپس کو شکست دی ہے۔ حکومت زیادہ دیر مذاق برداشت نہیں کر سکتی، مظاہرین کو ایک حد سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، احتجاج کے باعث صورت حال ایسی ہو گئی ہے کہ کلمہ گو کو اپنی گواہی دینا پڑ رہی ہے۔ فواد چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا حوالہ دے کر کہا کہ مذاکرات تو ہورہے ہیں اور مذاکرات تو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ایل پی) سے بھی ہوں گے، ہم بادشاہت میں نہیں ہیں اس لیے تمام مذاکرات آئین اور قانون کے تحت ہوں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ آپ کہیں کہ جو ہمارا ہے وہ ہمارا ہے اور جو تمہارا ہے وہ بھی ہمارا ہے، ایسا نہیں ہوتا، تصادم کے ذریعے کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علما اکرام حق کی بات کرنے کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی ریلی اور احتجاجی شرکا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ واپس اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں، حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام اراکین ایک پیج پر ہیں، اس معاملے کا انتہائی سنجیدگی اور غور سے جائزہ لے رہے ہیں، ہم تصادم نہیں امن کے ذریعے معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، جسے ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، ٹی ایل پی کے احتجاج میں 5 پولیس اہل کار شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا رحمتہ للعالمینؐ سے متعلق پوری امت مسلمہ متحد ہے، لیکن تحریک لبیک والے ایک جتھہ لے کر آگئے اور حکومت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا پانچ چھ دن سے جی ٹی روڈ بلاک ہے، اور تاجر ریاست کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے، یہ جان لیں کہ ہم نے بڑے بڑے دہشت گرد گروپس کو شکست دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…