پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی، وزیر اعظم عمران خان کی سخت کارروائی کی ہدایت

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر نعمان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزارت اطلاعات کو قومی ہیرو کیساتھ ہونے والی بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ۔قومی موقر نامے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر برہمی اظہار کرتے ہوئے

وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے سٹار شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر پرسن نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ سے سیاست، اداکار اور سابق کرکٹرز نے شدید مذمت کی ہے، یاد رہے کہ نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ شعیب اختر براہ راست نشریات کے دوران پروگرام سے استعفیٰ دیکر چلے گئے تھے اس معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور اس تمام واقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے جس کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سابق کرکٹرز نے اسے انتہائی غیر مناسب اور غیر مہذب قرار دیا ہے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر مشتاق احمد نے کہاکہ انہیں بھی برا محسوس ہوا، پینل میں شریک دوسرے لوگوں کو معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔آل رانڈر سہیل تنویر نے کہا کہ میزبان اچھے انداز میں اختلاف کرسکتے تھے، دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج نہیں گیا۔سکندر بخت اور سابق فاسٹ بولر مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا کیونکہ شو میں لیجنڈ بیٹھے تھے۔ سابق کپتان انضمام الحق نے شعیب اختر سے اپنائے گئے رویے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب بڑا سٹار ہے، واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا،ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔اداکار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیے جانے پر رد عمل کا اظہار کیا۔معروف فلمی اداکارشان شاہد نے پی ٹی وی کے سپورٹس پیج کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ پروگرام کے میزبان نے شعیب اختر کے ساتھ کیا کیا۔انہوں نے کہا کے میزبان کا رویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ اور تضحیک آمیز تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شان شاہد نے ٹوئٹ میں کرکٹر شعیب اختر سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ٹی وی پر ایک متکبر لڑکے کی طرح کا رویہ اپنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انھیں نوکری سے نکال دینا چاہیے اور جب تک وہ شو میں شریک تمام افراد خاص طور پر شعیب اختر سے عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے انھیں پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے احمقانہ رویے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور قبول نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…