کراچی( آن لائن)تین پاکستانی کمپنیوںکو اردن میںحلال گوشت بر آمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔وزارت تجارت کے مطابق اردن کی حکومت نے تین پاکستانی کمپنیوں
مذبحہ خانوں کو بکری،بھیڑ،اونٹ اور دیگر مویشیوںکا گوشت اردن بھیجنے کیلئے اہل قرار دیدیا ہے اور اس ضمن میںسرکاری اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے ۔وزارت تجار ت کے مطابق ٹاٹا بیسٹ فوڈ لمیٹڈ،دی آرگینک میٹ لمیٹڈ کمپنی اور تازج میٹ و فوڈ کو پاکستان سے اردن حلال گوشت بر آمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تمام برآمد کنندگان پر زور دیتا ہوں کہ وہ گوشت کی اس غیرروایتی مارکیٹ کے پیش کردہ ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور گوشت برآمد کرنے کے علاوہ آلو ، آم ، کنو اور پیاز جیسی دیگر متنوع اشیاء بھی پاکستان سے بیرون ملک بھیجیں۔