جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

30 اکتوبر تک آریان خان کو ضمانت نہ ملی تو پھر کیا ہوگا؟حیران کن انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)بھارتی اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو آج بھی ضمانت مسترد ہو گئی ہے اور بمبئی ہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی نمائندگی کرتے ہوئے

ضمانت کی مخالفت کے حق میں اپنے دلائل دیں گے۔بھارتی میڈیا اطلاعات کے مطابق انیل سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دلائل ایک گھنٹے میں مکمل کر لیں گے ۔ اگر وکلاء ئے صفائی نے بھی وقت پر دلائل مکمل کر لیے تو جمعہ تک فیصلہ آسکتا ہے ورنہ یہ معاملہ مزید تاخیر ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق اگر 30اکتوبر تک بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ آیا تو صورتحال آریان خان اور ان کے والد سمیت فیملی کیلئے مزید خراب ہو جائے گی ۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان والدین کی شادی کی سالگرہ پر رہائی نہ ملنے پر آب دیدہ ہوگئے۔بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ہر پروگرام میں ان کے بیٹے آریان خان، بیٹی سوہانا خان اور ابراہم خان موجود ہوتے ہیں البتہ اس بات ان کی شادی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر آریان خان ان کے ساتھ موجود نہیں ہوں گے۔آریان خان کے وکلا کی جانب سے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر رہائی کے لیے بھی کوششیں کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی تاہم اب آریان خان نے خود ہی اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے جیل حکام سے آبدیدہ ہوکر والدین کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔آریان خان نے جیل حکام سے گزارش کی کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنے والدین کی شادی کی 30ویں سالگرہ میں شرکت نہیں کرسکے لہذا ان کے لیے ویڈیو کال کا بندوبست کیا جائے تاکہ وہ جیل سے ہی اپنے والدین سے ویڈیو کال کے ذریعے ملاقات کرسکیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں اور اپنے بیٹے آریان خان کے جیل میں ہونے کے باعث کسی قسم کی خوشیاں نہیں منائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…