جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

دریائے جہلم پر پل کی حفاظتی دیواریں توڑ دی گئیں، خندقیں کھودنے کی تیاریاں ، جی ٹی روڈ بند کردیا گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وفاقی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد تحریک نے اسلام  آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ،جس کے باعث جہلم میں تحریک کا لانگ مارچ روکنے کیلئے جی ٹی روڈ بند کردیا گیا، نجی ٹی وی 24نیوزکے مطابق تعلیمی ادارے

اور ریسٹورنٹس خالی کرالئے گئے ،مختلف اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ،گوجرانوالہ میں سڑکوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے،اسلام آباد کے راستے بھی بند کر دئیے گئے ، دریائے جہلم پر پل کی حفاظتی دیواریں توڑ دی گئیں ،خندقیں کھودنے کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے،بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ۖ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…