جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حیران ہوں کہ شعیب نے ڈاکٹر نعمان کو بدتمیزی پر مارا کیوں نہیں اور ۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کھل کر میدان میں آگئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کتابیں پڑھ کر آگئے ہیں ان کا کرکٹ سےکیا تعلق ہے ؟سکندر بخت کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب اختر کے ساتھ بڑا عرصہ گزارا ہے اور وہ بہت غصیلے سٹار ہیں ،

مجھے حیرانی ہے کیونکہ شعیب اختر نے قومی سپورٹس ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر انہیں مارا کیوں نہیں اگر میرے ساتھ کسی نے ایسا کیا ہوتا تو میں بلا اٹھا کر اس کے سر میں دے مارتا ۔ سابق کرکٹ کر کہنا تھا کہ اینکر تو آتے جاتے رہتے ہیںقومی ٹی وی پر بیٹھ کر ایک سٹار کی توہین نہیں کی جا سکتی جبکہ ایسے پروگرام میں تو بالکل بھی نہیں جہاں سارے لیجنڈز براجمان ہوں ۔ واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے بدتمیزی ،سٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی سپورٹس پر جاری ورلڈ کپ کے شو میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر شامل تھے۔ان تمام سٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رئوف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔پروگرام کے میزبان پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ تلخی پر شو کے دوران بریک لیا گیا ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…