جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی شاندار فتح پر آسٹریلوی کرکٹرز بھی پاکستانی ٹیم کے گن گانے لگے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد /سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا ہے کہ میں نے ایک روز قبل کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے بھارت پاکستان کیخلاف باآسانی کامیابی حاصل کرلے گا لیکن پاکستان نے کمال بولنگ کی۔ایک انٹرویومیں بریٹ لی نے کہا کہ پاکستان کے پاس شاندار فاسٹ بولرز ہیں،

اس کے علاوہ ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی، ٹاپ آرڈر نے ہی کام کردیا، ایک وکٹ نہیں گنوائی، بھارت کیخلاف پاکستان کی یہ شاندار فتح تھی۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ زبردست بولر ہیں، آپ کو ایسا ہی کچھ درکار ہوتا ہے کہ ابتدائی 6 اوورز میں وکٹیں حاصل ہوں اور اس دن میچ میں ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔بریڈ ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان عام طور پر ایک جذباتی ٹیم ہے، دیکھنا ہے کہ وہ اس جیت کے بعد کس طرح اگلے میچ کیلئے واپس میدان میں آتی ہے۔ انہوں نے بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں رضوان بابر کا بھرپور ساتھ نبھا رہے ہیں، جہاں رضوان جارحانہ انداز اپناتے ہیں وہیں بابر کلاسیکل بیٹنگ کرتے ہیں، رضوان کی حکمتِ عملی کی وجہ سے بابر کو اننگز کو آگے بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…