جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میرے نام منسوب کر کے میرے خلاف نازیبا ویڈیوز وائرل کی گئیں، ثانیہ عاشق نے ہراسگی اور دھمکیوں کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دیدی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کودرخواست دے دی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں دی گئی درخواست میں ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد نے مہم چلا رکھی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق ثانیہ عاشق نے کہا کہ ٹک ٹاک پر میری ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک اکائونٹس بھی بنائے گئے ہیں

جن میں میری تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں۔انہوںنے درخواست میں لکھا کہ میرے نام منسوب کر کے میرے خلاف نازیبا ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ثانیہ عاشق نے مزید کہاکہ انہیںروزانہ مختلف نمبرز سے متعدد کالز اور میسیجز موصول ہو رہے ہیں۔ رکن اسمبلی نے ان کالز کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا اکائونٹس کے اسکرین شاٹس بھی ایف آئی اے کو فراہم کر دئیے ہیں۔درخواست موصول ہونے کے بعدایف آئی اے نے شکایت کے مطابق اس پر کارروائی شروع کر دی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…