جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نسل پرستی کے معاملے پر اختلاف، ڈی کوک ورلڈ کپ ادھو چھوڑ کر واپس لوٹ گئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

ابو ظہبی (این این آئی)ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی کے معاملے پر بورڈ سے اختلاف رائے پر عالمی کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل بتایا کہ کوئنٹن ڈی کوک ذاتی وجوہات کے سبب وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں بھی گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف اظہار یکجہتی سے انکار کردیا تھا ۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ایک روزقبل اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے تمام کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ ورلڈ کپ میچوں کے آغاز سے قبل ’گھٹنے کے بل بیٹھ کر‘ نسل پرستی کے خلاف ایک متفقہ اور متحدہ موقف اپنائیں۔بیان مین کہا گیا کہ اس طرز عمل پر کھلاڑیوں کے مختلف رویوں اور انداز سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ اس معاملے پر ٹیم میں اتفاق نہیں یا وہ اس موقف کی حمایت نہیں کرتے جس پر جنوبی افریقہ کرکٹ حکام نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ یہ محسوس کرتا ہے کہ خصوصاً جنوبی افریقہ کی تاریخ کو مدنظر ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف متحد نظر آئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…