جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی جیت کا جشن منانیوالے کشمیری میڈیکل کے طلباء کیخلاف مقدمات درج

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

سرینگر ( آن لائن)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے اتوار کو دبئی میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کاجشن منانے والے کشمیریوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکم پر پولیس حکام نے خاص طور پرسکمز ہسپتال سرینگر کے ہاسٹل اور گورنمنٹ میڈیکل کالج

کیرن نگر سرینگر کے ہاسٹل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے دو واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ صورہ پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے مقدمے کے مطابق اتوار کی شب بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے اور نعرے بلند کرنے اور پٹاخے چلانے پر سکمز ہسپتال سرینگر میں ایم بی بی ایس اور دیگر ڈگری پروگراموں کی طالبات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کی دفعہ13 ، تعزیرات ہند کی دفعہ 105Aاور505کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسٹل کے طلبائ کے خلاف بھی پاکستان کی جیت پر نعرے لگانے اور رقص کرنے پرکیرن نگر پولیس اسٹیشن میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…