جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وہ چاہتا تھا کہ میں خود ہی چلی جاؤں تاکہ۔۔۔ تین بچوں کی ماں کو چلتی ٹرین میں طلاق دیدی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کچھ عرصہ قبل صارم برنی میں پناہ کے لی، آنے والی ایک عورت نے سنایا۔ اس عورت کو صارم برنی ٹرسٹ میں ایک اللہ کا خوف رکھنے والا رکشہ ڈرائيور چھوڑ کر گیا تھا۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق اس عورت کے مطابق اس کا شوہر اس کو

اور اس کے تین بچوں کو چلتی ٹرین میں طلاق کے کاغذات تھما کر اجنبی شہر اور اجنبی لوگوں کے درمیان چھوڑ کر فرار ہو گیا-تفصیلات کے مطابق اس عورت کا سابقہ شوہر ایک شکی انسان تھا اور آئے روز گالم گلوچ اور مارپیٹ کرتا تھا۔ تین بچوں کی ماں جن میں سے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ ایک باپ کے فرائض انجام دینے کے بجائے اس کا ہر وقت بچوں کے سامنے یہی مطالبہ ہوتا تھا کہ یہ عورت بچوں کے ساتھ خود ہی اس کو چھوڑ کر چلی جائے تاکہ اس کو طلاق دینے کی زحمت بھی نہ کرنی پڑے اور سب کو بتا سکے کہ وہ اس عورت پر اگر شک کرتا تھا تو کچھ غلط نہ کرتا تھا-مگر جب اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں تو اس نے ایک نیا راستہ سوچا جس سے اس کی جان اس عورت اور بچوں سے چھٹ سکتی ہے- اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو کراچی کے سفر کے لیے تیار کیا اور ٹرین میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا-سکھر پہنچنے پر اس نے بیوی کو کہا کہ اسے کچھ سامان لینے جانا ہے تب تک وہ یہ کاغذات پکڑے اور یہ کہہ کر وہ چلا گیا جب سکھر اسٹیشن پر وہ آدمی ٹرین میں نہیں چڑھا تو اس عورت نے اپنے شوہر کی تلاش شروع کر دی-مایوس ہو کر جب اس نے ان کاغذات کو چیک کیا تو اس کو پتہ چلا کہ اس کا ظالم شوہر ان تین بچوں کے ساتھ اس کو طلاق دے کر فرار ہو گیا ہے۔ اس عورت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آدمی اس سے یہی کہتا تھا کہ طلاق لے کر چلی جاؤ ورنہ جان سے مار دوں گا-کراچی پہنچنے پر اس عورت کا سامنا ایک اجنبی شہر اور اجنبی لوگوں سے تھا مگر دنیا ابھی اچھے لوگوں سے خالی نہیں ہوئی اس وجہ سے ایک رحم دل رکشے والا اس عورت اور بچوں کو معروف سماجی کارکن صارم برنی کی پناہ گاہ میں چھوڑ گیا-اس وقت یہ عورت اپنے بچوں سمیت صارم برنی کی پناہ میں ہے اس عورت کے بچوں کے ہاتھوں میں الرجی کی وجہ سے شدید دانے نکلے ہوئے تھے اور ایک بچہ کے سر پر چوٹ کے سبب ٹانکے بھی آئے مگر ان کا ظالم باپ ان کو بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنی زندگی کے مزے لوٹ رہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…