جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایئرپورٹس کی زمینوں پر بنے شادی ہال بند کرنے کا حکم

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کو فضائی آپریشن کے علاوہ دیگر کمرشل سرگرمیوں سے روک دیاہے۔ عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سروے رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سول ایوی ایشن اراضی کیس کی سماعت کی۔سینئرممبرسندھ ریونیوبورڈشمس سومرو نے کہا کہ

سول ایوی ایشن کو مارکیٹ ویلیو پر اراضی نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پھر آغا خان اسپتال کو بھی تو ویلیو مارکیٹ پر نہیں دی زمین۔ جائیں، پھر آغا خان اسپتال سے بھی زمین واپس لیں۔ سول ایوی ایشن کو سنگل آئوٹ کیوں کر رہے ہیں۔ آپ کے پاس تو صرف ایک رن وے ہے۔ دوسرا رن وہ تو آج تک فعال نہیں دیکھا۔ دوسرا رن وے ہے مگر متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو دیگر کمرشل سرگرمیوں سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے شادی ہالز چلانا سول ایوی ایشن کا کام نہیں۔ سول ایوی ایشن اپنی اراضی پر سول ایوی ایشن سے متعلق ہی کام کرے۔ اپنے مقاصد سے ہٹ کر تمام سرگرمیاں بند کریں۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے ریمارکس دیئے کیا دنیا میں سول ایوی ایشن شادی ہالز چلاتی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے پھر نائٹ کلب اور کیسینو بھی کھول لیں آپ۔ کیا ایتھرو ائیر پورٹ پر شادی ہالز ہیں۔ کیا پی آئی اے ہوتی تھی کیا کراچی ہوتا تھا۔ ائیر پورٹس کو کیا سے کیا بنا دیا آپ لوگوں نے۔ عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سول ایوی ایشن اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…