جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ججز کے جعلی دستخط پر ملزمان کی ضمانتیں کروا کر انہیں فرار کرانے کا انکشاف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

راولپنڈی(این این آئی)جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ججز کے جعلی دستخط ،جعلی رجسٹریوں اور جعلی اراضی کے فرد پر خطرناک ملزمان کی ضمانتیں کروا کر انہیں فرار کرانے اور بھاری رقوم کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔راولپنڈی کے سول جج محمد ارشد نے جعلسازی سے

ضمانتیں کرانے والے ذاکر لطیف ولد محمد لطیف کو نوٹس جاری کر کے 26 اکتوبر کو عدالت طلب کر لیا جبکہ عدالتی معاونت پر غلام فاروق عباسی نے عدالتوں میں پیش کی گئی تمام جعلی رجسٹریوں اور زمینوں کے جعلی فرد بھی عدالت پیش کر دیئے ہیں جن کی محکمہ مال اور اسسٹنٹ کمشنرز نے جعلی ہونے کی بھی تصدیق کر دی ۔ عدالت نے جعلی دستاویزات، رجسٹریوں اور جعلی زمینوں کے فرد پر ضمانتوں کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت میں جعلی ضمانتوں اور مچلکوں سے متعلق مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔پٹیشنر غلام فاروق عباسی نے درخواست میں معاونت کرتے عدالت کو بتایا کے ملزم ذاکر لطیف گروپ گزشتہ کئی سال سے جعلی فرد اور جعلی رجسٹریوں پر مچلکے تیار کرا کے بھاری معاوضے وصول کر رہا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…