بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

مسجد اقصیٰ کی صورت حال مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے،تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)القدس کے ڈائریکٹر جنرل اوقاف اور مسجد اقصی کے امور کے سربراہ الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مذہبی جنگ کا نقطہ آغاز ہے مگر اس کا انجام کیسا اور کب ہوگا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ جنگ اسرائیلی دشمن کے مفاد میں نہیں ہوگا۔مرکزاطلاعات فلسطین کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں الشیخ ناجح بکیرات نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصی پر دھاوے اور توراتی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی دراصل مسجد اقصی کے تاریخی تشخص کو تبدیل کرنے اور مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کو آگے بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاروں کے جتھے منظم انداز میں مسجد اقصی پر دھاوے بول کو بہ تدریج مذہبی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس جنگ کا آغاز 1967 کی جنگ میں ہوگیا تھا۔ سنہ 1967 سے قبل 10 سے زیاہ افراد مسجد اقصی پر دھاوے نہیں بولتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسجد اقصی اور القدس کا تاریخی اسٹیٹس تبدیل کررہا ہے۔ اس اسٹیٹس کو سب سے پہلی بار اریل شیرون نے تبدیل کرنے کے لیے قبلہ اول پردھاوا بولا ہے۔باب المغاربہ جو مسجد اقصی کا اہم ترین داخلی راستہ ہے مکمل طورپر اسرائیلی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔ سنہ 2015 میں یہودی آباد کاروں نے بڑے پیمانے پر قبلہ اول کی بے حرمتی شروع کی۔ عام یہودی آباد کارں کے ساتھ ساتھ صہیونی سیاست دان، ارکان کنیسٹ اور انتہا پسند یہودی مذہبی لیڈر بھی قبلہ اول پر دھاوے بولنے والوں میں پیش پیش رہے ہیں۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ انتہا پسند یہودی اشرار مسجد اقصی پر اپنا مذہبی حق جتلانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…