جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائیکروسافٹ ونڈوز10مفت کیوں فراہم کررہاہے؟ جانیے

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(اسلام آباد نیوزڈیسک ) مائیکروسافٹ نے اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10متعارف کروا دیا ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ ماضی کے برعکس کمپنی کی طرف سے اپنا یہ نیا سسٹم صارفین کو مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں تقریبا ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ لوگ مائیکروسافٹ کی ونڈوز استعمال کر رہے ہیں اور اگر کمپنی ونڈوز 8ہی کی قیمت 119.9ڈالر (تقریبا 2ہزار روپے) میں ہی ونڈوز 10فروخت کرتی تو اسے 180ارب ڈالر(تقریبا 180کھرب روپے)کا منافع ہوتا لیکن کمپنی نے ایسا نہیں کیا بلکہ صارفین کو مفت میں ونڈوز 10فراہم کر دی ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟یقیناآپ سوچ رہے ہوں گے کہ کمپنی نے اپنے مخیر اور فیاض بانی بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صارفین کی فلاح کے لیے ونڈوز 10مفت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ ونڈوز 10مفت فراہم کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کمپنی ونڈوز10کے ذریعے ایک ایکو سسٹم پیدا کرنا چاہتی ہے اور یہ ونڈوز مفت میں دے کر جو اربوں ڈالرز چھوڑ رہی ہے بعد میں انہیں کھربوں ڈالرز میں تبدیل کرکے وصول کرنا چاہتی ہے۔ آئیے آپ کو ذرا تفصیل کے ساتھ بتائیں۔کمپنی چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین ونڈوز 10استعمال کریں اور یہ ونڈوز اور اس کے ہلکے ورشن استعمال کرنے والے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کمپیوٹر جیسے آلات ایک بڑے ایکو سسٹم کا حصہ بن جائیں، اور یوں دنیا میں مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مزید غیر معمولی اضافہ ہو جائے۔ اس طرح اربوں صارفین کے لئے کمپنی اس ونڈوز کے زریعے اپنی دیگر کئی مصنوعات کی تشہیر کرنا چاہتی ہے اور اس ونڈوز کو تخلیق بھی اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے اور اس میں پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے کئی فیچرز بھی رکھے گئے ہیں۔ اب آپ سوچیے کہ اگر کمپنی صارفین سے ونڈوز 10کی قیمت وصول کرتی تو یقیناآدھے سے زیادہ صارفین اس نئے سسٹم پر آنے کی بجائے پرانی ونڈوز پر ہی اکتفا کرتے اس طرح کمپنی کی تشہیری مہم ناکام رہتی اور ان کی درجنوں دیگر مصنوعات بھی اس تعداد میں فروخت نہ ہوتیں جن کی وہ توقع کیے بیٹھی ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…