جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان آج دہلی میں جلسہ کریں تو وہ مودی سے بڑا ہوگا، فواد چوہدری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں وہ آج اگر دہلی میں جلسہ کریں تو نریندرا مودی سے بڑا ہوگا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طالبان سے افغانستان میں

شمولیتی حکومت کی تشکیل نو کیلئے بات کررہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے افغانستان کی موجودہ حکومت کی مدد کریں،ملک میں تعمیراتی صنعت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک سے ڈالر افغانستان اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کو الیکشن کے بجائے شمولیتی حکومت کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں ماننے بلکہ ناراض ہوگئے تھے، اشرف غنی اور ان کے چند دوستوں کے علاوہ سب کو معلوم تھا وہ فرار ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں تشکیل پانے والی عبوری حکومت کو تسلیم کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم طالبان سے افغانستان میں شمولیتی حکومت کی تشکیل نو کے لیے بات کررہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کی مدد کریں۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ڈالر افغانستان میں اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث اس کی قدرمیں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کو 5 ارب روپے دینے کا مقصد ہے کہ کابل میں حکومت مستحکم ہو اور تیسری اہم بات یہ ہے کہ ہم تنہا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی سے متعلق کہا کہ بئی اور برطانیہ میں بھی بہت مہنگائی ہوئی ہے، کورونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان میں ہم خوش قسمت ہیں کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وبا کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں وبا کے اثرات انتہائی محدود رہے، ملک میں گندم، مکئی سمیت دیگر اجناس کی غیرمعمولی پیداوار ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں تعمیراتی صنعت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے، 2018 میں لومز مکمل طور پر بند تھیں لیکن اب 2023 تک آرڈرز لینے کی گنجائش نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالیہ چند ماہ کے دوران شعبہ تعمیرات میں 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 3 لاکھ نوکریاں فراہم کی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پاکستان کی معیشت کھڑی ہے تو یہ اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ کی وجہ سے ہے، کابینہ کے ہر اجلاس میں بیرون ملک میں مقیم پاکستان کے مسائل پر بات کی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…