جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ، پی ایف یو جے نے عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ

اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گل نے کہا تھا کہ عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے، جو غیراخلاقی ہے، شہباز گل کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی نے کہا کہ عاصمہ شیرازی کی ٹیلیفون کالز ٹریک کا مطلب ہے اور دوسرے صحافیوں کی کالز بھی مانیٹر اور ٹیپ کی جارہی ہیں، صحافی کا سورس بنانا اس کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے۔دریں اثنا پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں میڈیا پر تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے،سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا آئینی حق ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تنقید کرنے پر صحافی عاصمہ شیرازی پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں، عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنا اور رسیدیں مانگنا ایک صحافی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلسل عاصمہ شیرازی پر حملوں اور آزادی صحافت پر قدغن کی شدید مذمت کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…