بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

کالعدم جماعت کااحتجاج،راولپنڈی میں بھی میٹرو سروس معطل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)کالعدم جماعت کے احتجاج ، لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند جبکہ راولپنڈی میں بھی راستے بند کرکے میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے جو صدر سے فیض آباد تک بند رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان روڈ پر کالعدم تحریک کے دھرنے کے باعث لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی،جس میں وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں اں ٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کالعدم تحریک کی جانب سے رہنماؤں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے، دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،محکمہ داخلہ کی جانب سے دھرنے کے مقام او رملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی،کالعدم تحریک نے جمعہ کواسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…