منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں مزید گیس کے ذخائر دریافت

datetime 21  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)نے صوبہ بلوچستان ضلع کوہلو میں مغلکوٹ فارمیشن پر جندران ویسٹ ایکس 1- سے گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں۔ جندران ویسٹ ایکسپلوریشن لائسنس کے آپریٹر کی حیثیت سے

او جی ڈی سی ایل اس بلاک کی 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی حامل ہے۔جندران ویسٹ ایکس 1- کی کھدائی کا کام بطور ایکسپلوریٹری ویل 19 مئی 2021 کو شروع کیا گیا اور اس کنویں کی کھدائی 1627 میٹر تک کی گئی۔ کھدائی کے دوران اچھے گیس شوزکی بنیاد پر، اوپن ہول لاگ ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد مغل کوٹ فارمیشن میں ڈرل سٹیم ٹیسٹ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر 32/64 چوک سائز پر 445 پی ایس آئی (PSI) ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر چیک کرنے کے بعد مذکورہ کنویں سے کنڈنسٹ کے ساتھ ساتھ 2.391 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی پیداوار حاصل ہو گی۔ جندران ویسٹ ایکس 1- کی دریافت کمپنی کی ایکسپلوریشن کی جارحانہ اور موثرحکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ اس دریافت سے نہ صرف او جی ڈی سی ایل کے گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا بلکہ اس سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔گزشتہ روز مورخہ 20 اکتوبر 2021 کو سید خالد سراج سبحانی نے کمپنی میں بطور قائم مقام ایم ڈی / سی ای او اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ خالد سراج سبحانی ایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں جو انتظامی امور میں 33 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے اینگرو پاکستان میں بطور صدر / سی ای او کی حثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…