ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ہما قریشی فلم ”دی وائسرائے ہاوس“ میں رومانوی کردارنبھائیگی

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) ”بینڈ اٹ لائیک بیکھم“ اور”برائیڈ اینڈپریجوڈائس“ (Bride & Prejudice) بنانے والی ہدایتکارہ گوریندر چڈا نے بھارتی کرداروں پر مبنی ایک اورانگلش فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوریندر چڈا بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی حکومت کے انڈیا میں آخری وائسرئے لارڈ مونٹ بیڈن پرفلم بنا رہی ہیں۔1940ءکے دور پر بنائی جانے والی فلم ”دی وائسرائے ہاو¿س“ لو اسٹوری ہوگی جس میں انھوں نے رومانوی کردار نبھانے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی کو منتخب کرلیا ہے۔گوریندر چڈا نے کہا ہے کہ انھوں نے بھارت کی آزادی پربنائی جانے والی اس فلم کا اسکرپٹ تحریرکرنے کے لیے دو کتابوں نریندر سنگھ سارلا کی کتاب ”دی شیڈو آف دی گریٹ گیم“ اور لیری کولینزاورڈومینیو لاپیری کی کتاب ” فریڈم ایٹ مڈ نائٹ“ سے مدد لی ہے۔ گوریندر چڈا کا کہنا ہے کہ یہ فلم تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لو اسٹوری بھی ہوگی اور اس میں ہما قریشی ایک اہم کردار نبھائیں گی۔ادھر بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”دی وائسرائے ہاو¿س“ میں ہالی ووڈ اداکار کولین فرتھ ”لارڈ ماو¿نٹ بیڈن“ بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ ” قائد اعظم محمد علی جناح“ اور سیف علی خان ”جواہر لال نہرو“کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کی ہدایتکارہ گوریندر چڈا نے ابھی تک فلم کی دیگر کاسٹ کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور انھوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا ہے کہ ہما قریشی کس مشہور خاتون شخصیت کا کردار نبھائیں گی۔تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ ”دی وائسرائے ہاو¿س“ کی شوٹنگ برطانیہ کے ساتھ ساتھ بھارت کے شہروں جودھ پور اور راجستھان میں بھی کی جائے گی جس کے لیے لوکیشنز فائنل کرلی گئی ہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…