بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان پر افغان مہاجرین کا بوجھ بڑھنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف نے پاکستان کی علاقائی اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں افغانستان میں بحرانی صورت حال سے پاکستان پر مہاجرین کا بوجھ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی علاقائی آئوٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں بحرانی صورتحال کے باعث 10لاکھ افغان پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کا رخ کر سکتے ہیں۔ نئے مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 50کروڑ ڈالرز اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستان میں 15 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین پہلے سی ہی موجود ہیں۔رپورٹ میں پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے تاہم اگلے سال مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔ پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں سیکیورٹی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لیبر مارکیٹ اور سماجی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت درکار ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے باعث تاجکستان کو دس کروڑڈالرز اور ایران کو سالانہ تیس کروڑ ڈالر کا خرچہ برداشت کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…