جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایسی گھڑی جس سے نابینا افراد بھی ایس ایم ایس پڑھ سکتے ہیں

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) اسمارٹ فون کی تمام ترترقیوں کے باوجود نابینا حضرات اس سے استفادہ نہیں کرسکتے تھے لیکن اب جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ڈاٹ نامی گھڑی تیار کی ہے جو دنیا کی پہلی بریل اسمارٹ واچ ہے جسے تعلیمی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈاٹ نامی اس بریل اسمارٹ واچ میں ابھرے ہوئے نقطے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اس میں نقطوں کے 4 خانے ہیں جن میں سے ہرخانے میں 6 نقطے ہوتے ہیں یہ نقطے ابھرکریا دب کرایک وقت میں بریل کے 4 حرف بناتے ہیں جنہیں نابینا حضرات چھو کر پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ بلیو ٹوتھ کے ذریعے آئی میسج کے پیغامات کو واچ میں لاکربریل سسٹم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آلہ 5 دن تک آپ کے بریل پیغامات کو محفوظ رکھتا ہے۔اس سے قبل بریل آلات اور ریڈر کی قیمت غیرمعمولی تھی جو ہزاروں ڈالر میں تھی لیکن ڈاٹ اسمارٹ واچ کی قیمت صرف 300 ڈالر ہے جسے دسمبر میں امریکی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…