جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بدنا م زمانہ چندو ڈکیت گینگ کے رکن کی پولیس حراست میں ہلاکت، سینکڑوں مشتعل مظاہرین کا ڈنڈوں سوٹوں سے تھانہ پر حملہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

شیخوپورہ(آن لائن)بدنا م زمانہ چندو ڈکیت گینگ کے رکن کی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی حراست کے دوران ہلاکت پر سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر تھانہ پر حملہ کردیاتھانہ کا مرکزی گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، ایس ایچ او آفس شدید توڑ پھوڑ کی، فرنیچر، کمپیوٹر، کمروں کے شیشے توڑنے کے علاوہ تھانہ کے احاطہ میں

کھڑی سرکاری و پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایااورتھانہ میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے، حملہ کے دوران مشتعل مظاہرین نے تھانہ میں موجود بعض پولیس ملازمین اور سائلین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا،بے بس پولیس افسران و تھانہ کا عملہ اپنی جانیں بچانے کیلئے تھانہ سے بھاگ گئے اور کچھ کمروں اور واش رومز میں چھپتے رہے، مشتعل مظاہرین شدید توڑ پھوڑ کے بعد آسانی سے تھانہ سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی فیروزوالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے سو سے زائد افراد کے خلاف تھانے پر حملہ گھیراؤ جلاؤ توڑ پھوڑ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 15سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق چار روز قبل لاہور روڈ پر رنگیاں جھنگیاں کے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک شہری مشتاق سے موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقدی چھین لی اس دوران دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دیہاتیوں نے تینوں ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال کر پکڑ لیا اور اس دوران مشتعل دیہاتیوں نے پکڑے گئے ڈاکوؤں جہانگیر، ثقلین اور عامر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جہانگیر کی تشدد سے ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ ثقلین کے سر پر گہری چوٹیں آئیں، فیکٹری ایریاپولیس کے اے ایس آئی شیر جنگ موقع پر پہنچ کر تینوں ڈاکوؤں کو مشتعل مظاہرین سے بچا کر تھانہ لے آیا

اور حوالات میں بند کردیا گزشتہ روز اس ڈکیت گینگ کے ارکان کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا کہ عوام کے تشدد سے مذکورہ تینوں ملزمان شدید زخمی ہیں جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائے اور جب پولیس ثقلین کو لیکر ہسپتال جارہی تھی تو راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا جس کی اطلاع ہلاک ہونے والے ڈاکو ثقلین کے لواحقین کو ملی تو سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر تھانہ فیکٹری ایریا پر دھاوا بول دیا

پہلے مظاہرین پر پتھراؤ کیا گیا پھر تھانہ میں داخل ہو کر شدید توڑ پھوڑ کی، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے متعلق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شیخوپورہ کے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ جہانگیر عرف چندو گینگ کا حصہ ہیں جو ضلع بھر میں ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور دوران ڈکیتی رنگیاں جھنگیاں سے پکڑا جانے والا ڈاکو جہانگیر اس گینگ کا سرغنہ ہے تھانہ پر حملہ کرنے والے مشتعل مظاہرین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…