لاہور(این این آئی) شاہدرہ کے علاقے میں جھگڑا کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی اور ایک راہ گیر قتل ہوگئے۔لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹائون کی حدود میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل ہوگئے، جبکہ فائرنگ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا
۔پولیس حکام کے مطابق جہانگیر پارک میں جھگڑے ے دوران ایک گروہ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی، جس کے نتیجے میں طاہر نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ اس کے بھائی 40 سالہ حافظ ذیشان، 35 سالہ مسعود اور ایک راہ گیر 55 سالہ اصغر علی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان ی گرفتاری ے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، جب کہ پولیس نے لاشوں و قبضہ میں لیر پوسٹ مارٹم ے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق 40 سالہ ذیشان کو پیٹ میں اور 35 سالہ مقصود کو سینے میں گولی لگی،جب کہ طاہر کو سر میں گولی لگی اور موت کا سبب بنی۔