منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے،پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفی کا عمران خان پر طنز

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکار فہد مصطفی نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا اور لوگ اچانک قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے پیٹرول پرائس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔اداکار فہد مصطفی نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔یہ ہوتا ہے لیڈر۔ایک صارف نے فہد مصطفی سے ٹوئٹر پر سوال کیا ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفی نے کہا تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…