اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آج رات آسمان پر ”بلیومون“ جلوہ گر ہوگا، سائنس دان

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)چاند گرہن میں چاند پر اندھیرا چھا جاتا ہے اور سورج گرہن میں زمین پر اندھیراچھا جاتا ہے لیکن جس رات ’بلیومون‘ ہوتا ہے اس رات چاند نیلا نہیں ہوتا اور نہ آسمان چاند کے رنگ کا ہوجاتا ہے بلکہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب ایک ہی ماہ میں دوسری بار چودھویں کا چاند نمودار ہوجائے۔امریکا میں جمعہ کی رات سائنس دانوں کے لیے بڑی اہم ہے کیوں کہ اس رات بلیو مون ہوگا یعنی اس ماہ چاند دوسری بار اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا اورمکمل چاند کہلائے گا۔ ویسے تو ہر ماہ ہی مکمل چاند اپنے حسن کا نظارہ کراتا ہے اور زمین پر اپنی چاندنی سے روشنی بکھیر دیتا ہے لیکن 2012 کے بعد یعنی 3 سال بعد بلیو مون آسمان پر چمکے گا اورچاند کی چودہویں رات سے محبت کرنے والوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ دوسری بارمکمل چاند کا نظارہ کرسکیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بلیومون کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ چاند نیلا ہوجاتا ہے بلکہ ایک ہی ماہ میں مکمل چاند کا دوبار نظر آنا بلیومون کہلاتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار جب چاند مکمل ہوتا ہے تو عین اس وقت لاوا کے ابل پڑنے کی وجہ سے اس کے اردگرد کے ماحول میں دھواں یا پھر مٹی کے ذرات جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے چاند کا رنگ ہلکا سا نیلا محسوس ہوتا ہے۔ناسا کے مطابق 1883 میں انڈونیشیا کرا کاٹوا آتش فشاں پھٹ پڑا تھا جس سے نکلنے والی راکھ سے پورا کرہ ہوائی میں دھویں کی ایک چادر سی تن گئی جس کی وجہ سے سورج غروب کے وقت سرخ رنگ کا ہوگیا اور چاند جب نمودار ہوا تو نیلے رنگ کا نظر آنے لگا۔ ناسا کے مطابق 1950 میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں لوگوں نے حقیقت میں نیلے رنگ کے چاند کا مشاہدہ کیا جسے ماہر فلکیات رابرٹ ولسن نے بھی دیکھا اورواضح کیا کہ چاند کا رنگ اس وجہ سے نیلا نظر آرہا تھا کہ کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی زبردست آگ سے ماحول میں دھویں کے بادل بن گئے جس سے نکل کر آنے والی چاند کی روشنی کی وجہ سے چاند کا رنگ نیلا نظر آنے لگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…