بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی ڈی اے کی جانب سے کنونشن سنٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کے واضح کے احکامات کے باوجود سی ڈی اے کی جانب سے کنونشن سینٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،جمعرات کے روز سینیٹر شمیم آفریدی کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بتایا کہ کنونشن سینٹر کی جگہ

کو کم کر دیا گیا ہے حالانکہ کابینہ نے اس حوالے سے سخت فیصلے کئے تھے تاہم سی ڈی اے حکام نے ان فیصلوں کو پس پشت ڈال دیا ہے،اجلاس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کا معاملہ زیر بحث آیا ،وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ کو تجاویز بجھوائی گئیں جو بھی فیصلہ ہوگا کمیٹی کو آگاہ کیاجائے گا۔ ہوٹل کی بڈز لینے والے تو فوری طور پر ادائیگی کیلئے تیار تھے لیکن معاملہ مختلف جگہوں پر آ کر اٹک گیا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے وزیر نجکاری نے کمیٹی کو بتایا کہ سروسز ہوٹل کی مد میں بیانیہ کی مد میں رقم لے چکے ہیں ۔این پی پی ایم سی ایل نے نجکاری پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2019 کو این پی پی ایم سی سٹرکچر کی فروخت کا فیصلہ ہوا تھا مئی 2020 میں نیپرا ٹیرف کی منظوری دی گئی ستمبر 2020 میں حکومت نے آئی پی پیز سے مزاکرات شروع کر دئیے تھے پاور پلانٹ کی ساری انویسٹمنٹ حکومت کی تھی پاور پلانٹ کا

70 فیصد ڈیٹ کا معاملہ باقی ہے نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ این پی پی ایم سی ایل کا معاملہ اب کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں ہے این پی پی ایم سی ایل پلانٹ آر ایل این جی پر ہے کیا پلانٹ فل کیپسٹی پر چل رہا ہے کمیٹی کا سوال جس پر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پلانٹ کی 60 سے 61 فیصد تک کیپسٹی ہیں سینٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ جنوری میں

اس پر کام شروع ہوا تو ابھی تک مکمل نہیں ہوا جس پر وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ مارچ میں کووڈ آیا اس کے بعد معاملہ تاخیر میں چلا گیا ہے ۔ کمیٹی میں جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری کا معاملہ پر کمیٹی میں سی ڈی اے کا کنونشن سینٹر کی جگہ کم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ کابینہ کا فیصلہ تھا اس کے باجود آخری وقت پر

سی ڈی اے نے جگہ کم کردی، بڈز کا کام اختتام پر ہوتا ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے وزیر نجکاری میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ ہر جگہ مسائل ہیں مسائل کے باجود نجکاری کا کام جلد ہوگا ہم نے کابینہ سے پہلے سی ڈی اے کو معاملہ پہنچایا۔ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کنونشن سینٹر کے ساتھ ہی ایک بڑی عمارت کا مسئلہ پہلے سے چل رہا ہے تمام

معاملات کو انتہائی باریک بینی سے لے کرچلیں یہ نہ ہو مستقبل میں آپ کیلئے کوئی مسئلہ کھڑا ہو جائے ۔جناح کنونشن سینٹر کی نجکاری پر بڈز کا معاملہ کمیٹی میں سی ڈی اے کی جانب سے بورڈ منٹس جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ بورڈ منٹس کوکوئی بھی سرمایہ کار پڑھ لے تو نجکاری ممکن نہیں ہے بورڈ منٹس میں واضح

طور کہا گیا کہ کوئی بھی نجکاری کو چیلنج کر سکتا ہے اگر اس طرح سے کام ہوگا تو پھر نجکاری کب ہوگی نجکاری کمیٹی کا سی ڈی اے سے تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ جبکہ سینٹر محسن عزیز نے سی ڈی اے کا معاملہ وزارت داخلہ کو بھجوانے کی تجویز دیدی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…